لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شریف الاسلام فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ تسکین احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم کے فزیو بایزید الاسلام خان نے کہا کہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد گروئن ایریا میں تکلیف کی شکایت کی تھی ، انہوں نے کہا کہ شریف الاسلام کا ایم آر آئی کرایا گیا جس میں گریڈ 1 انجری کی تصدیق ہوئی ہے ۔اس طرح کے معاملات میں عام طور پر صحت یابی کیلئے لگ بھگ 10 دن درکار ہوتے ہیں۔