ہاکی فیڈریشن کے صدر‘ سیکرٹری نے ایک کروڑ ڈیلی الائونس وصول کرلیا 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کا درد رکھنے والے صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف اب تک ایک کروڑ کے قریب ڈیلی الائونس وصول کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ملائیشیا اور نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کیساتھ پولینڈ میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ٹریولنگ سے ایک دن پہلے ہوٹل میں قیام اور واپسی کے دن کو ملا کر مجموعی طور پر 35 روز کا دونوں نے ڈیلی الائونس وصول کیا۔ یہ ر قم پاکستانی روپے میں92 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ بنتی ہے۔پی ایچ ایف آئین کے مطابق بیرون ملک ٹورز میں صدر 500 ڈالر اور سیکرٹری 450 ڈالر ڈیلی الائونس لینے کا مجاز ہے۔پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ڈیلی الائونس وصول کرنے کی پریکٹس ہوتی رہی ہے، ہم بھی کوئی غلط نہیں کررہے، رولز کے مطابق ہی سب چیزیں ہورہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن