لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی ٹیم سری لنکاکیخلاف لارڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگز میں 251رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ جوروٹ نے دوسری اننگز میں سنچری سکور کی اور 103رنز بنائے ۔ اسیتھا فرنینڈو اور لہیرو کمارا نے تین تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔سری لنکن ٹیم کوجیت کیلئے 483رنز کاہدف ملا ہے ۔ مہمان ٹیم نے 2وکٹوں پر 53رنز بنائے ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 427اور سری لنکا نے 196رنز بنائے تھے ۔