حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے : فیضان خالد

Sep 01, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے اور اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر تمام فیصلے کئے جارہے ہیں جن کے مثبت و تعمیری نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ پاکستان جلد ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگاملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کے آلہ کار ملک کے اندر انارکی برپا کر کے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام کی منزل حاصل نہ ہو سکے مگر ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر معززین اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی چودھری فیضان خالد ورک نے کہاکہ ن لیگ کے ہر دور اقتدار میں نواز شریف کے ویژن کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا اور موجودہ دور حکومت میں بھی اسی ویژن کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے حکومت خود احتسابی و خود انحصاری کی طرف گامزن ہے۔

مزیدخبریں