شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) بلڑ کے شریف شیخوپورہ کی معروف روحانی شخصیت حضرت پیر سید محمد طفیل شاہ،حضرت پیر سید غلام محی الدین شاہ کے عرس کی تقریبات کی تیاری کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے آستانہ عالیہ کے گدی نشین پیر سید محسن علی شاہ کا کہنا تھا پیر سید محمد طفیل شاہ اور حضرت پیر سید غلام محی الدین شاہ وہ روحانی شخصیت تھی کہ جن کا فیض حاصل کرنے کے لیے لوگ دور دور سے بلڑکے تشریف لاتے ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی 21 ستمبر بروز ہفتہ سالانہ عرس کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ایک محفل پاک اور خصوصی دعا کا بھی احتمام کیا گیا ہے ۔