شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی،پٹرول،بجلی مہنگی سب پی ٹی آئی کے کئے دھرے کاموں کا نتیجہ ہے لیکن چند ماہ اور لگیں گے خوشحالی کا دور واپس آئے گا پی ٹی آئی کو اب جلسوں کے انعقاد کیلئے کارکن ملنا بھی مشکل ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حیلوں بہانوں سے پارٹی کے اعلان کردہ جلسوں کا معطل کیا جارہا ہے،ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی ہوئی اور موجودہ دور میں بھی (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال رہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔