پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کی  فلاح کیلئے سیاست کی :لیاقت علی 

Sep 01, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کی فلاح وبہبود کی سیاست کی اور ہمیشہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کی، پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کے تمام ادارے بھی ہمارے ہیں جنہیں فعال بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں پیپلز پارٹی حکومت کا مکمل ساتھ دینے کیلئے تیار ہے ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے اور اپنے اختیارات میں رہ کرکام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ درپیش مسائل کے حل کیلئے اداروں کا آئینی کردار ناگزیر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں لیاقت علی نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ پوری دنیا دہشت گردی کا شکار ہے دنیا کی ترقی یافتہ ریاستیں بھی بری طرح دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں۔

مزیدخبریں