عوام کو سیاسی شعور دینا پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے: مشتاق ہمایوں

Sep 01, 2024

بھکھی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکے گا پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ملکی معیشت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے یہ وقت اقتدار انجوائے کرنے کیلئے طاقت استعمال کرنے کا نہیں ملکی ترقی و استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرنے کا ہے جلد تحریک انصاف کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی اور پاکستان کے تمام طبقات اس میں شریک ہوں گے ،عوام کو سیاسی شعور دینا پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کامیابی ہے، پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا، پارٹی کے اندر اختلافات نہیں ایسی افواہیں پھیلانے والے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، موجودہ نااہل حکمرانوں نے ملک کا کباڑہ کر دیا ہے ملک میں مہنگائی کاطوفان آ چکا ہے۔

مزیدخبریں