لیگی حکومت نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کیلئے سیاست کی :طارق محمود ڈوگر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی بھلائی کیلئے سیاست کی ہے جس کی مثال ملک میں کسی اور جماعت کی طرف سے نہیں ملتی مسلم لیگ (ن) حکومت حقیقی معنوں میں عوام اور غریب دوست اقدامات کررہی ہے ( ن) لیگ کی حکومت کو عوام کا بہت خیال ہے پنجاب کی ترقی دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں بیک وقت اپنی چھت، اپنا گھر پروگر ام لانچ کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی حاجی طارق محمودڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اصلاحات لارہی ہے،اربوں روپے کے کسان دوست منصوبے اس بات کے مظہر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن