شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئی پی پیزسے کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کو ہرگز تیار نہیں یہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی بات کر کے صرف عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیںمہنگے بجلی کے بلوں کی وجہ سے انڈسٹریز کے بند ہونے کا جاری سلسلہ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے حکومت معاشی اصلاحات میں صنعتی ترقی کو کلیدی ترجیح دینے کی بجائے انڈسٹریز پر مزید بوجھ بڑھا رہی ہے جو باعث تشویش ہے معیشت کی مضبوطی کا کوئی پلان موجود نہیں حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر کاربند ہیں ایک طرف عوام پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے تحت مالی دشواریاں پیدا کی جارہی ہیں تو دوسری طرف بند آئی پی پیز کو مسلسل ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔