شیخوپورہ : مالی بد عنوانیاں‘محکمہ خزانہ کے سینئر آڈیٹر ‘ اکاؤنٹنٹ گرفتار

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ میں کروڑوں روپے کی مالی بد عنوانیوں کا مبینہ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کئی ملزم بیرون ملک فرار ہو گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس سکینڈل کی ایف آئی آر درج ہونے پر محکمہ خزانہ کے سینئر آڈیٹر عاصم منیر اور سینئر اکاؤنٹنٹ خالد ایوب خان کو اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ کے حکام نے گرفتار کر لیا جبکہ اس مقدمہ میں ملوث کئی ملزمان دبئی اور امریکہ بھاگ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان میں سے کئی ملزموں نے دبئی امریکہ اور ترکی سمیت کئی ممالک میں اربوں روپے مالیت کی املاک کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی بڑے بڑے پلازے زرعی فارم اور کوٹھیاں بنائی ہیں اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تمام ملزمان کی املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹس مانگ لی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن