شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میا ں افضال حیدر نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہوتی تو اب تک عملی اقدامات کئے جاچکے ہوتے کرپٹ حکمران ٹولہ عوام کو آئی پی پیز کے چنگل سے آزاد کرنے کو تیار نہیں کیونکہ ان سے حکمرانوں کے ذاتی مفادات وابستہ ہیں، پی ٹی آئی کا اصولی مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدات کو سامنے لایا جائے اور جن کے معاہدوں کو ریوائز کیا جا سکتا ہے ان کو فوری ریوائز کیا جائے جو معاہدے خلاف قانون ہیں ان کو فی الفور ختم کیا جائے اور ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے والوں کو سزا دی جائے ان معاہدوں کے نتیجے میں قوم کے پیسے پر ڈاکہ ڈالا ہے اس کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ظفر اقبال انصاری، ملک آصف ، ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر شہزادودیگربھی موجودتھے میاں افضال حیدر نے کہاکہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جاری جدوجہد ان کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور موجودہ استحصال نظام کا خاتمہ کرکے پی ٹی آئی عوام دوست حکومت تشکیل دے گی جو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گی، حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں یہ قوم کو جھوٹے وعدوں اور بے بنیاد دعوؤں کے تحت مطمئن رکھنا چاہتے ہیں مگر پاکستان کے باشعور عوام حکمرانوں کی نااہلی سے باخوبی آگاہ ہیں اور ان کے پراپیگنڈہ پر ہرگز یقین نہیں کریں گے۔