شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی انتقامی سیاست کا شکار ہیں تاہم وہ کسی کرپٹ سیاستدان سے مذاکرات نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی سے این آر او کی بھیک طلب کی جائے گی ۔ پی ٹی آئی کے تمام لیڈر اور ورکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے قومی اسمبلی سے ایک بھی ایسا بل نہیں پاس کرایا جس سے عوام کی غربت میں کمی ہو سکے آئی پی پیز کے معاہدوں کو اسمبلی کے سامنے لایا جائے تاکہ تمام ایم این ایز اس پر اپنا اظہار خیا ل کر سکے آئی پی پیز پاکستان کو لوٹنے عوام کو کنگال کرنے کیلئے لائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے کبھی بھی عوام کو روزگار فراہم نہیں کیا ۔