شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ 2017 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی معیشت بہترہورہی تھی پاکستان دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہورہا تھا پھر پی ٹی آئی کو اقتدار پر مسلط کر کے ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا لیکن قوم کے ووٹ کی طاقت سے (ن) نے دوبارہ برسر اقتدار آکر ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کردی ہے پارٹی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورمضبوط ومستحکم معیشت کیلئے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنے کو ترجیح دی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کے آلہ کار ملک کے اندر انارکی برپا کر کے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔