گوجرانوالہ:اپنا گھر سکیم میں رجسٹریشن کیلئے سینکڑوں افراد کی آمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)شہریوں کی  اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں رجسٹریشن کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر سمیت اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں قائم ہیلپ ڈیسک پر بڑی تعداد میں آمد، اب تک تقریبا 8 ہزار افراد ان ہیلپ ڈیسک کا دورہ کرچکے جنہیں درکار معلومات فراہم کی گئی اور سکیم کے لیے اپلائی کرنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔  پروگرام  اپنی چھت اپنا گھر کے لیے  رجسٹریشن کا عمل بھی  جاری۔گوجرانوالہ و وزیرآباد میں  ''اپنی چھت اپنا گھر'' پروگرام کے لیے پالیسی پر پورا اترنے والے'' مزید 61 سے زائد افراد کو 30اگست کے روز رجسٹرڈ کیا گیا، 623 افراد نے ہیلپ ڈیسک کا دورہ کیا اور 690 افراد کو نمائندوں کی طرف پی ایس ای آر، 34 افراد این ایس ای آر پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے تمام ہیلپ ڈیسک دفاتر کو ہدایت کی کہ شہریوں کی دلچسپی اور بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے بیٹھنے کی سایہ دار جگہ، پینے کے پانی کا انتظام اور آنے والے شہریوں کو منظم طریقے سے ''اپنی چھت اپنا گھر'' کے بارے میں درکار معلومات فراہم اور رجسٹریشن کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر اس منصوبے کی پراگریس چیک کر رہی ہیں، کم آمدنی والے  شہریوں  کو اپنی چھت کی فراہمی حکومت پنجاب کااہم  اقدم ہے۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 مرلہ سے 5 مرلہ تک اور دیہی علاقوں میں 10 مرلہ تک زمین یا پلاٹ کے مالک قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 15 لاکھ روپے ہو گی جس پر سود یا کوئی اضافی چارجز نہیں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن