چک امرو (نامہ نگار)شیران اسلام کے مرکزی رہنما معروف عالم دین پروفیسر ممنون حسین آسوی نے مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی کٹی لاشوں سے بلند ہونے والی"یا اھل المسلمین" کی فریادیں بھی مسلمانوں کے ضمیر کو بیدار نہیں کر پا رہیں، حالانکہ رسول اللہ کا یہ فرمان سب کو معلوم ہے کہ جو شخص مظلوم کی مدد کے لیے اٹھنے والی پکار سن کر خاموش رہے، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔