ننکانہ : گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون  دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ

ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) موٹرویز ریسٹ ایریاز میں اوورچارجنگ اور زائد المعائد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ،خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ ، زائدالمعیاد اشیاء تلف کر لی گئیں ۔ ایڈیشنل آئی جی موٹر ویزعلی احمد صابر کیانی نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس، فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے ایم ٹو لاہوراسلام آباد ایم تھری لاہور ملتان اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گراں فروشی اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا اور زائدالمعیاد اشیاء تلف کردیں ننکانہ صاحب ، سمندری، مرید والا ، شیخو پورہ ، سکھیکی ،کوٹ مومن، سیال موڑ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کے سروس ایریاز پر کارروائی کے دوران اشیائے خورد و نوش کی اشیاء کی قیمتیں اور ایکسپائری تاریخ بھی چیک کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن