ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ڈکیتی کی وارادت ، ڈاکو دوفیکٹری ملازموں سے ہزاروں روپے کی نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین کر فرار ہع گئے۔ تفصیلات کے مطابق واربرٹن بائی پاس کے قریب ڈکیتی کی واردات ، دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو واربرٹن محلہ عیدگاہ کے رہائشی نوجوان شیراز اور اسکے ساتھی سے 12 ہزار روپے کی نقدی موٹر سائیکل اور دو قیمتی موبائل فونز چھین کر رفو چکر ہو گئے۔دونوں نوجوان موٹر سائیکل پرفیکٹری سے ڈیوٹی کرکے گھر واپس آ رہے تھے کہ لوٹ مار کا شکار ہو گئے۔