کامونکی (نمائندہ خصوصی)خاتون سمیت دو افراد نے لاتوں ہوروں کے وار کر کے شادی شدہ خاتون کو لہولہان کر دیا،جبکہ خاوند نے اپنی بیوی کے سر پر بوتل مار کرشدید زخمی کر دیابتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں بلووالی کے اعظم کا بھائی قیصر جو کہ بیرون ممالک ہے اس کی بیوی شاہدہ بی بی اپنے گھر کے باہر صفائی کر رہی تھی کہ محلہ دار نسرین نامی عورت سے محمولی تلخ کلامی ہو گئی اسی بناء پر نسرین بی بی اور اس کے ساتھ رضا وغیرہ نے گھر میں گھس کر اس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جبکہ واہنڈو کے علاقہ تمبولی کی سلطانہ بی بی کی اپنے دیور عبدالشکور سے محمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر اس کے خاوند سرفراز نے بیوی کو سمجھانے کی کوشش کی تو انکار کر نے پرطیش میں آکر شیشے کی بوتل بیوی کے سر پر مار کر لہولہان کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔