حافظ آباد:میونسپل کمیٹی کے درجہ چہارم کے ملازم کیخلاف جعلسازی کے الزام میں مقدمہ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) میونسپل کمیٹی کے درجہ چہارم کے ملازم شبیر علی کو جعلی پیڈ چھپواکر جعلی بیعانہ تحریرکرکے جعلی دستخظ کرنے پر پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ ملزم مبینہ طور پر پہلے بھی کئی لوگوںکو دھوکہ دیکر ان سے پیسہ بٹورچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  محلہ جیلانی پورہ کے رہائشی سیف اﷲعرف بابر نے سلیمان کالونی میں آٹھ مرلے میںتین دکانیں بنارکھی تھیں۔میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے درجہ چہارم کے ملازم شبیر علی سکنہ گیگے نے ان دکانوں کا جعلی بیعانہ کیا جو اس نے جعلی پیڈ پر تحریرکرکے اسکے جعلی دستخط بھی کرلئے جس پر پولیس تھانہ صدر نے سیف اﷲکی مدعیت میں ملزم کے خلاف جعلسازی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم شبیر علی کئی لوگوںکو چیف آفیسر کمیٹی ہونے کا جھانسہ دیکر بھی لوٹ چکا ہے اور اسکے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات اور محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائریاں چلی آرہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن