گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے اینٹری ٹیسٹ کے لئے گوجرانوالہ میں امتحانی مراکز قائم ڈی پی ایس سکول گوجرانوالہ اور پنجاب یونیورسٹی کیمپس گوجرانوالہ، امتحان 22 ستمبر کو ہوگا۔ تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے اینٹری ٹیسٹ کے انعقاد اور فول پروف انتظامات کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ڈی پی ایس سکول کو گرلز جبکہ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کو بوائز کا امتحانی مرکز ڈیکلیئر کیا گیا ہے، انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسیز ڈاکٹر رومیس فوکل پرسن، ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ، پرنسپل ڈی پی ایس سکول ، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا طلبہ کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے، امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور پر سکون ماحول طریقے سے منعقد کرانے کے لئے تمام محکموں کی مربوط کوارڈینیشن ضروری ہے۔