حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے گذشتہ چند روز سے جاری رہنے والی بارشوںکے باعث پریشان چلے آنے والے دھاڑی دار مزدوروں کے اعزاز میں دعوت طعام کرکے اور انکی مالی معاونت کرکے ایک انوکھی مثال قائم کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق شہر کے دھاڑی دار مزدور جو روزانہ بس سٹینڈ کے قریب علی الصبح روزی اور دھاڑی کی تلاش میں آکر کھڑے ہوجاتے ہیں وہ گذشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے دھاڑی نہ ملنے کے باعث پریشان چلے آرہے تھے۔ گذشتہ روز ڈی پی او فیصل گلزار نے انکی اس پریشانی کا احساس کرتے ہوئے اپنی دیگر افسران کے ہمراہ ان سب مزدوروںکو ڈی ایس پی آفس میں جمع کیا جہاں انہوںنے ان کے ساتھ خود کھانا کھایا اور اس موقع پر ڈی پی او نے مخیر حضرات کے تعاون سے 200سے زائدان مزدوروں کی مالی امداد بھی کی۔ ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مز دورں کے خون اورپسینے سے ہی ہما را ملک تر قی کی راہ پر گامز ن ہے اورتما م مز دورں کے لئے انکے دروازے کھلے ہیں کو ئی بھی مز دور کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے مجھ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔
حافظ آباد: ڈی پی او کی جانب سے مزدوروںکی دعوت مالی معاونت کی انوکھی مثال
Sep 01, 2024