حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالے ناکام ہورہے ہیں:رانا آصف 

Sep 01, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین رانا آصف آف سیکھم نے کہاہے کہ عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد بحال، معاشی مشکلات  میں کمی اور ملک کا وقار بیرونی دنیا میں نہایت بلند ہوا جو (ن) لیگ کی حکومت کی مربوط پالیسیوں کا ثمر ہے، حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنیوالے ناکامی سے دوچار ہورہے ہیں کیونکہ پاکستان کے باشعور عوام ان کی حکومت مخالف مہم کا حصہ بننے کو تیار نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدامات سے غریب عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کے تحت عوام کے مسائل و مشکلات کا اذالہ کیا جارہا ہے (ن) لیگ کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھانے میں ثانی نہیں رکھتی جس طرح وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے وہ لائق تحسین ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی رانامحمد آصف نے کہاکہ تحریک انصاف کو اب جلسوں کے انعقاد کیلئے کارکن ملنا بھی مشکل ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حیلوں بہانوں سے پارٹی کے اعلان کردہ جلسوں کا معطل کیا جارہا ہے،ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی ہوئی اور موجودہ دور میں بھی (ن) لیگ ہی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال رہی ہے پارٹی قیادت عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ سے ہی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں