2لاکھ سے زائد کی ڈکیتی واردات کالر ہی ماسٹر مائنڈ نکلا ‘رقم سمیت گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر)برکی کے علا قہ میں 2 لاکھ 17 ہزار کی ڈکیتی کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہو گیا۔برکی پولیس کے مطابق سفیان کالر ہی روڈ رابری کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم سفیان رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم سفیان نے 2 لاکھ 17 ہزار کی رقم خرد برد کرنے کیلئے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا ۔ملزم نے کسی کو سکریپ دینے کیلئے 2 لاکھ 17 ہزار روپے لیے تھے ۔ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سچ تسلیم کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شر وع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن