رواں سال 2774 سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز‘182اشتہاری گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے قیام امن کیلئے رواں سال اب تک2774 سرچ اینڈکومبنگ آپریشنزکئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران 79979گھروں ،50036کرایہ داروں اور169722اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ دوران سرچ آپریشنز257282اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ قانون شکنی پر1146افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت472اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز میں 182اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں، منشیات کے60مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت84افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن