لاہور (سٹاف رپورٹر)فرینڈز آف پولیس کے بارہویں بیج کی شہید احمد مبین ٹریفک پولیس لائنز مناواں آمد‘سی ٹی او لاہور عما رہ اطہر کے حکم پر طلبہ و طالبات کے وفد کو بریفنگ دی گئی۔ طلبہ وفد کو انفراسٹرکچر،سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، راستہ ایپ ،ای چلاننگ بریفنگ دی گئی۔ وفد کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور سروس انفراسٹریکچر سمیت متعدد ایشوز پر مفصل بریفنگ دی گئی۔سی ٹی او لا ہو ر عما رہ اطہر نے کہا کہ شہر لاہور میں 81 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو رواں دواں رکھنا چیلنج سے کم نہیں۔پولیس سروسز کی فراہمی، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ اولین ترجیحات ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے محدود وسائل میں بہترین سروس فراہم کی جارہی ہے۔ ٹریفک قوانین پرسختی کرنے سے حادثات میں واضح کمی ہوئی۔ ون وے خلاف ورزی زیر ٹولررنس سے 90 فیصد مہلک حادثات میں کمی آئی۔ ہیلمٹ مہم سے 80 فیصد ہیڈ انجری کے حادثا ت میں کمی ہوئی۔ ٹریفک ایشوز کے ممکنہ حل کیلئے ٹرانسپورٹرز، سماجی اور تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔