لاہور(این این آئی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔حالیہ برساتی موسم اور بارشوں کے سبب ملک بھر میں ڈینگی پھیلانے والے مچھروں اور مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایک ہفتے میں 37 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 336 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے 2، راولپنڈی سے 9، فیصل آباد اور اٹک سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔