\فیصل آباد:ادھار لی رقم واپس نہ دینے پر نوجوان کی فائرنگ‘بہن ‘بھانجازخمی 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجے کو شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ رضا آباد بازار نمبر تین رضا آباد میں ملزم داؤد اپنی بہن عابدہ بی بی کے گھر آیا اور اس سے ادھار رقم مانگی تو اس کی بہن نے اسے رقم دینے سے انکار کر دیا‘ اسی بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو داؤد نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی بہن عابدہ بی بی اور بارہ سالہ بھانجے عبداللہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا‘ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن