گجرات (نامہ نگار) گیپکو نے ریموٹ کنٹرول کٹ کے ذریعے بجلی چوری کرنے والا گینگ پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو ٹیم نے محلہ فیصل پورہ میں ایک ہی علاقے میں چھاپہ مار کر ڈیجیٹل بجلی چور گینگ سے ڈیوائس لگے 5 میٹر پکڑ لیے۔ گینگ بجلی کے میٹرز کو لیزر کٹنگ کے ذریعے کاٹنے کے بعد اس میں ڈیوائس لگا کر ریموٹ کنٹرول کٹ کے ذریعے بجلی چوری کر رہے تھے۔
گجرات میں ریموٹ کنٹرول سے بجلی چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا
Sep 01, 2024