لاہور (سٹاف رپورٹر) انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون پولیس نے غالب مارکیٹ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل سمیت دو اندھے قتل ٹریس کرلئے۔ ذرائع کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ میں مقتول شہزاد نیامت کو قسطوں کے جھگڑے پر قتل کیا گیا۔شہزاد نیامت قسطوں پر اشیا ء فروخت کرتا تھا،ملزم طاہر نے موٹر سائیکل قسطوں پر لے رکھی تھی ،وقوعہ کے روز شہزاد نیامت کو پیسے دینے کیلئے بلایا گیا،ملزمان طاہر عمران، مصطفی اور سلمان نے شہزاد نیامت کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ نشتر کالونی کے علاقہ میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور غفار اللہ خان کو دو روز قبل قتل کیا گیا تھا،مقتول غازی آباد کا رہائشی تھا۔
مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل سمیت 2 اندھے قتل ٹریس‘ملزم گرفتار
Sep 01, 2024