لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے نقشے تیار کرلیے گئے تاہم نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں علامہ اقبال ، نشتر،صدر، واہگہ اور راوی کے دفاتر کی نشاندہی نہیںہو سکی، سرکاری دفاتر،عملہ، گاڑیوں اور پٹرول کی سمری محکمہ فنانس میں التوا ء کا شکار ہے۔دس روز قبل پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کو کمشنر لاہور کے سپرد کیا گیا مگر اسسٹنٹ کمشنرز کو تاحال تحصیلوں کی ذمہ داریاں تفویض نہ ہو سکیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور شہر کی 27 قانونگوئیوں کی تقسیم بھی نہیں ہو سکی، تحصیلوں کو فعال کرنے میں دو ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔
لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے نقشے تیار ،نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا
Sep 01, 2024