کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ قندھار کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کی کوششوں سے، ڈچ کمیٹی کے مالی تعاون سے اس صوبے کے ضلع غورک میں ایک ویٹرنری کلینک کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ مذکورہ صوبے کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ترجمان محمد حنیف حقمل نے بتایا کہ ہالینڈ کے مالی تعاون سے قندھار کے ضلع غورک میں 49 ہزار ڈالر کی لاگت سے آلات سے لیس ایک ویٹرنری کلینک کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کلینک میں جانوروں کے علاج کے لیے ادویات، مختلف ویکسین، فریج، سولر سسٹم اور متعلقہ سامان دیا گیا ہے۔