پولیس ملازمین کے علاج معالجہ  کیلئے مزید 15لاکھ روپے جاری 

لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات افسران و اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے مزید تقریبا 15 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کے احکامات دیئے گئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ صحت کے مسائل سے دوچار کسی پولیس ملازم کو بیماری کے خلاف جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ویلفیئر برانچ کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن