لاہور (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی پولیس سے گزشتہ 10سالوں میں خریدے گئے سامان کے سٹاک بارے مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ خریدی گئیں اشیاء میں اسلحہ ،مشینری،گاڑیاں ،یونیفارم سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے گزشتہ دس سال میں خریدی گئیں اشیاء کے سٹاک کا ریکارڈ اس لیے طلب کیا ہے کہ اس حوالے سے محکمہ پولیس میں بعض مالی سکینڈل سامنے آئے ہیں ۔فراہم کی جانے والی تفصیلات میں جو اشیاء نیلام کر دی گئیں اور جو ضائع ہو گئیں ان کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کی پولیس کے سربراہان کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں اور انہیں رپورٹ مرتب کرنے کیلئے 5ستمبر تک کی دیڈ لائن دیدی گئی ہے ۔رپورٹس وصول ہونے کے بعد رپورٹس کے مطابق انسپیکشن بھی کروائی جائیگی اور اس مقصد کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے 10سال میں خریدے سامان کی رپورٹ طلب کرلی
Sep 01, 2024