عقیدہ توحید سے انسان کو عظمت ملی ،جہالت کا خاتمہ ہوا: میاں جمیل 

Sep 01, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ توحید سے انسان کو عظمت ملی ۔جہالت کا خاتمہ ہوا۔دربدرکی ٹھوکریں کھانے کی بجائے انسان کوحقیقی خالق ومالک کے سامنے سربسجودہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔ سیدالعرب والعجم حضورنبی کریمؐ نے انسانیت کوگمراہی سے نکالا۔ رب کائنات کے سوا ہر جاندار اور بے جان کا خوف اولادآدم کے دل سے نکال دیا۔ جب تک انسان عقیدہ توحید سے ناآشنا رہا تو دربدرتھا،کہیں پتھروں کو معبود بنارکھا تھاتو کہیں اشجارمسجود تھے۔ عقیدہ توحید نے انسانی ضمیر کو جھنجوڑا، پیشانی رب کائنات کے سامنے جھکانے کا درس دیا۔ شرک، گمراہی ، بدامنی کیخلاف عقیدہ توحید ڈھال ہے۔ وحی الٰہی اورپیغام مصطفیؐ بھی یہی ہے کہ عبادت اوراستعانت میں امت صرف اورصرف معبودبرحق کے تعلق وابستہ رکھے۔  

مزیدخبریں