خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ’’پیس ایمبیسیڈر انٹرن شپ‘‘ پروگرام کا اجراء:حنا پرویز بٹ 

لاہور( لیڈی رپورٹر )پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم اقدام،صنفی بنیاد پر تشدد سے نپٹنے کیلئے ’’پیس ایمبیسیڈر انٹرن شپ‘‘ پروگرام کا اجراء۔ پروگرام کے تحت سکولز اور یونیورسٹی کے طلباء کو خواتین کے حقوق پر کام کرنے اور پالیسی سازی میں مدعو کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت طلباء صنفی امتیاز اور تشدد کیخلاف آگاہی مہم چلانے اور مسئلے کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے ’’پیس ایمبیسیڈر انٹرن شپ پروگرام‘‘ معاشرے میں خواتین کیلئے انصاف کی فراہمی اور برابری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پروگرام میں شریک طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انکو بیجز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن