کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ وزیر اعظم پاکستان کاحلقہ ہے اور یہاں کی عوام ن لیگ کا ہر الیکشن میں بھرپور ساتھ دیتی ہے۔ عبدالواحد خاں سیاسی و سماجی کارکن نے صحافیوں سے گفتگو میںکہا کاہنہ کی تاریخ 3 سو سال پرانی ہے ۔ کاہنہ ن لیگ کاگڑھ بن چکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو کاہنہ کی عوام کو پارک، سپورٹس گراونڈ اور تحصیل کا تحفہ دیں گے۔ مگر ابھی تک حکومت نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی مریم نواز کاہنہ کو تحصیل کا درجہ دیکر کاہنہ تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔