لاہور( نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک نے ہرن مینار، شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا اور حالیہ بارشوں کے اس تاریخی مقام پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی محمد حسن اور ڈائریکٹر کنزرویشن اینڈ ڈویلپمنٹ انجم سلیم قریشی بھی دورے میں ان کے ساتھ تھے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے مغلیہ دور کی یادگار کی صفائی، دیکھ بھال اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سیاحوں کیلئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ظہیر عباس کا ہرن مینار، شیخوپورہ کا دورہ ،بارشوں سے تاریخی مقام پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا
Sep 01, 2024