مسلم لیگ (ن) وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے:بیرسٹر امجد 

Sep 01, 2024

لاہور(  نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر ، چیف کوارڈی نیٹر انٹر نیشنل افیئرز و اوورسیز بیرسٹر امجد ملک نے کہا مسلم لیگ (ن) صرف وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اس وقت باگ ڈور سنبھالی جب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ 9مئی والوں نے ملک کی اساس سے کھلواڑ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)فرانس کے زیر اہتمام پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر میاں محمد حنیف ،جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان ،طلعت محمود چوہان، سردار ظہور اقبال ،شیخ طارق جاوید،خان اصغر شہباز کسانہ ،چوہدری محمد حسین ،حاجی نثار احمد ،راجہ اشفاق حسین ، چوہدری فیصل سعید ،راجہ محمد علی خان ، شان گجر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں