لاہور(خبرنگار) پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی کہا ہماری سیاسی سرگرمیوں کا مرکز محض عارضی تبدیلی یا چہرے بدلنا نہیں بلکہ امام کی تبدیلی کیساتھ ساتھ مکمل نظام کی تبدیلی ہے۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جناح لاونج میں پریس کانفرنس کر رہے تھے پریس کانفرنس میں دیگر شرکاء میں سید وقار شاہ جنگی مرکزی سیکرٹری جنرل پی ڈی پی،محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ،محمد توقیر چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ،جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ، عبدالوحید قیصر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر،شمائلہ منظور ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔
ہماری سیاسی سرگرمیوں کا مرکز محض چہرے بدلنا نہیں ،امام کی تبدیلی کیساتھ مکمل نظام کی تبدیلی ہے:رشید قریشی
Sep 01, 2024