لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا دوران انسپکشن 53830 ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا ہے اور ڈینگی سروئلنس ٹیموں نے 5،21525 کنٹینرز کو چیک کیا گیا ہے۔شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ڈینگی مہم میں فرضی کارروائیاں کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں۔دریں اثناء ڈی سی لاہور نے چائنہ سکیم، ماڈل بازار اور گندے نالے کے اطراف ملحقہ ایریا کا اچانک دورہ کیا اور صفائی اور ڈینگی اقدامات کا معائنہ کیا۔ ہیلتھ افسران نے ڈی سی لاہور کو ڈینگی سے متعلق جاری سرگرمیوں پر تفصیلی آگاہ کیا۔جبکہ سید موسیٰ رضا نے کہا انتظامی افسران اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے فیلڈ میں متحرک رہتے ہیں اور دکانوں و کریانہ سٹورز، یوٹیلیٹی سٹورز، گوشت کی دکانوں، ہوٹلز اور تندوروں پر مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔گراں فروشی، زخیرہ اندوزی، ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور سرکاری نرخنامے واضع جگہ آویزاں نہ کرنیوالوں کو جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔