لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر ڈویژنل ریڈرسل گریوینس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈویژنل ریڈرسل گریونیس کمیٹی نے سیکنڈری و ایلیمنٹری اساتذہ کی ٹرانسفر درخواستوں پر شکایات کا جائزہ لیا۔ سیشن میں 25درخوستوں پر اساتذہ کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل ریڈرسل گریوینس کمیٹی میں درخواست دہندہ اساتذہ کو ان پرسن بلایا گیا ہے۔ ڈویژنل کمیٹی میں متعلقہ ایجوکیشن افسران کے علاوہ پرنسپل سمز سمیت ایجوکیشن سیکٹرز کے اساتذہ شامل ہیں۔ ڈویژنل ریڈرسل گریوینس کمیٹی ہر ٹیچر کی درست شکایت کا جائزہ لیکر ازالہ کرے گی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کمیٹی کا مقصد اساتذہ کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ہر درخواست کا ہمدردانہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ ڈویژنل کمیٹی ضلعی ہارڈشپ کمیٹیوں کے فیصلوں پر اساتذہ کے اعتراضات کا جائزہ لیکر ازالہ کرے گی۔ضلعی کمیٹیوں پر 98 معترض درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔
کمشنر کی زیرصدارت اجلاس،سیکنڈری و ایلیمنٹری اساتذہ کی ٹرانسفر شکایات کا جائزہ
Sep 01, 2024