اسلام آباد: جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، سابق سینیٹر مشتاق، اہلیہ سمیت متعدد مظاہرین گرفتار

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)  اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کوحراست میں لے لیا۔سابق سینیٹر مشتاق احمد کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم اور ان کی اہلیہ کو بھی حراست میں لیا۔ پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکا کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایاکہ مشتاق احمد کو ڈی چوک سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ خیال رہے کہ 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشتاق خان کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد 41 روز سے جاری ’’سیو دی غزہ دھرنا‘‘ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن