تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی فوجی دستوں نے فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھر جاری رہا۔ صیہونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سے جنین پر دھاوا بھی بولا۔ اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔ دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبالیہ کیمپ‘ صابرہ اور زیتون میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی۔ 41 فلسطینی شہید ہو گئے۔ آج غزہ میں پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
اسرائیلی بربریت: مزید 53 فلسطینی شہید، جنین شہر کا محاصرہ، گھروں پر بلڈوزر چلا دیئے
Sep 01, 2024