اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 18 اگست کے انتخابات میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم اور پی ای سی ڈیٹا بیس کی 4 گھنٹے بندش پر نوٹس لے لیا۔الیکشن میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ راجہ رفعت مختار کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔