محسن نقوی نے متعلقہ آئی این جی اوز کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن ن قوی کی زیر صدارت سپیشل کمیٹی برائے آئی این جی اوز کا اجلاس ہوا۔ آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد ہونے اور ایم او یوز کی تجدید نہ ہونے سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ آئی این جی اوز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا اور کہا کہ 15 دن کے اندر اندر سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے اور تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن