فضل الرحمن‘شہباز ‘زرداری ملاقاتیں بندر بانٹ ‘ بلیک میلنگ کا حصہ ہیں: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ،شہباز ،زرداری ملاقاتیں بندر بانٹ اور بلیک میلنگ کا حصہ ہیں مولانا فضل الرحمن کو مناسب سائز کا چلغوزوں والا حلوہ پیش کیا گیا تو مولانا فضل الرحمن عصر کے ٹائم بھی روزہ توڑ دیں گے اور آئین و قانون کی بالادستی کا راگ الاپنا بند کرکے ملکی موجودہ گھمبیر صورتحال کے پیش نظر یکجہتی یگانگت اور مل بیٹھنے کی باتیں کرنا شروع کر دیں گے اختر ڈار نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ زرداری ،شہباز مولانا نے ہمیشہ بقائے پاکستان اور ملکی استحکام کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنی ذات اور اپنی پارٹی کے مفاد کو آگے رکھا ہے جبکہ دوسری طرف مولانا کو کوسنے دیتے ہوئے نہ تھکنے والا عمران خان بھی مولانا کو اپنے اقتدار کی را ہ ہموا ر کرنے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچا رکرنے کیلئے اپنے ساتھ ملانے کیلئے کوشاں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...