کراچی‘پشاور (نیٹ نیوز‘این این آئی) سندھ میں پہلا اور خیبر پی کے میں منکی پاکس کے مزید پانچ مشتبہ افراد رپورٹ ہوگئے ۔کراچی‘ سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق، جدہ سے کراچی آنے والے 32 سالہ مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ پشاور ایئرپورٹ پر دوران سکریننگ منکی پاکس کے مزید پانچ مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پی کے کے مطابق پانچوں افراد کو پولیس سروسز ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ تمام افراد کو نمونے ٹیسٹ کے لئے بھجوائے ہیں۔ پشاور ائیرپورٹ پر ابھی تک 23 ہزار 658 مسافروں کی سکریننگ ہو چکی ہے۔ طورخم بارڈر پر 22 ہزار 67 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ درہ زندہ کے سرحدی علاقے پر 123 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ اس سے قبل پشاور ائیرپورٹ پر منکی پاک کے دو مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کیس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ ایمرجنسی کے بعد خیبر پی کے میں منکی پاکس کیسز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
سندھ پہلا‘خیبر پی کے میں مزید منکی پاکس کے 5مشتبہ کیس رپورٹ
Sep 01, 2024