حکومت تمام شعبوں میں عملی اصلاحات لارہی ہے :عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں اور توقعات ان شاء اللہ ضرور پوری ہوں گی قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے حکومت جس تیزی کے ساتھ تمام شعبوں میں عملی اصلاحات لارہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے جس سے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے‘ (ن) لیگ کی قیادت عوامی خدمت میں ثانی نہیں رکھتی ماضی گواہ ہے کہ جماعت نے ملک کو ہمیشہ ترقی دی اورعوام کا معیار زندگی بلند کیا موجودہ حکومت بھی اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہی ہے، نامسائد حالات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور تمام حاصل وسائل عوامی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن