کراچی (این این آئی)کراچی میں پیش آئے کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں ممنوعہ شے کے استعمال کی دفعات درج کی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے ملنے والے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔دوسری جانب کارساز ٹریفک حادثے میں ملوث ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی جس میں خاتون کے جسم میں میتھ فیٹامائن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، میتھ فیٹامائن کو عام زبان میں آئس بھی کہا جاتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کے فورا بعد جناح اسپتال میں ملزمہ کے خون اور یورین کے نمونے لیے گئے تھے۔
کار ساز حادثے کی ملزمہ کیخلاف ممنوعہ شے کے استعمال کا ایک اور مقدمہ درج
Sep 01, 2024